Thursday, 18 April 2024, 08:43:19 am
وزیراعلیٰ کی ہندو برادری کو ہولی کی مبارک باد
March 06, 2023

سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ نے ہندو برادری کو ان کے مقدس تہوار ’’ہولی ‘‘ پرمبارک باد دی ہے ۔ پیر کے روزکراچی میں ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ہولی امن اور محبت کا پیغام دیتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہولی کا دن اس بات کا اعتراف ہے کہ ہندو برادری اس سرزمین پرامن وخوشحالی سے رہ رہی ہے اور ملکی ترقی میں اس کا ایک کردار ہے ۔