Thursday, 28 March 2024, 09:36:52 pm
جنوبی وزیرستان:دہشتگردوں سے جوانمردی کے ساتھ لڑتے ہوئے پاک فوج کے لانس نائیک محمد صابر شہیدہوگئے
June 06, 2023

جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے لانس نائیک محمدصابر شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آرکے مطابق پاک فوج کے جوانوں نے دہشتگردوں کے ٹھکانے پرموثر انداز میں کارروائی کی ۔علاقے میں کسی بھی دہشتگرد کی موجودگی کاپتہ چلانے اوراس کاقلع قمع کرنے کیلئے کارروائی جاری ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک محمدصابرکی شہادت پردکھ اورافسوس کااظہارکیاہے۔وزیراعظم نے سوگوارخاندان کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی قوم وطن عزیز کی سلامتی کیلئے اپنی قیمتی جانوں کانذرانہ دینے والے فوجی جوانوں کوہرگزفراموش نہیں کرے گی۔