Wednesday, 29 November 2023, 08:05:56 pm
پاکستان اور ایتھوپیا کا پارلیمانی تعاون بڑھانے پراتفاق
June 06, 2023

پاکستان اور ایتھوپیا نے دونوں ممالک کے درمیان وفود کے تبادلوں کے ذریعے پارلیمانی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیاہے۔

یہ اتفاق رائے ایتھوپیا کے سفیرJemal Baker Abdula اور سینیٹر مانڈوی والا کے درمیان آج(منگل) اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں ہوا۔

دونوں رہنمائوں نے دونوں ممالک کے درمیان معیشت' صحت' تعلیم اور سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں باہمی و ہمہ جہتی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔