Friday, 19 April 2024, 07:29:59 pm
''فیوچر فیسٹ 2023'' کے عنوان سے سہ روزہ ٹیکنالوجی کانفرنس لاہور میں دوسرے روز بھی جاری
January 07, 2023

''فیوچر فیسٹ 2023'' کے عنوان سے پاکستان کی سب سے بڑی سہ روزہ ٹیکنالوجی کانفرنس اور ایکسپو دوسرے روز بھی لاہور کے ایکسپو سینٹر میں جاری ہے۔کانفرنس کے آج کے ایجنڈے میں ای ۔کامرس کا مستقبل، پاکستان کا ڈیجیٹل ہیلتھ لینڈ سکیپ، مستقبل کا دارومدار ڈیٹا پر، ''مستقبل میں جدت: کیا ہم تیار ہیں؟'' ڈیجیٹل انشورنس اور اراضی کا مستقبل اور چیلنجز اور ''پاکستان میں پیشہ ورانہ الیکٹرانک کھیلوں کے کھلاڑیوں کی روز مرہ کی جدوجہد'' جیسے متعدد موضوعات پر پینل مذاکرے شامل ہیں۔یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ ریڈیو پاکستان نے بھی فیوچر فیسٹ میں تاریخ میں پہلی مرتبہ اپنا سٹال لگایا ہے جس کا مقصد اپنی حالیہ ٹیکنالوجیکل جدت، تربیتی کورسز، اہم اقدامات اور شرکاء کیلئے مواقع کو اُجاگر کرنا ہے۔