Thursday, 28 March 2024, 06:48:42 pm
پاکستان میں تھری جی اور فور جی سروس استعمال کرنے والوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ
January 07, 2023

پاکستان میں 3G اور 4G سروس استعمال کرنے والوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور نومبر 2022 کے آخر تک یہ 121 ملین تک پہنچ گئی ہے۔

پی ٹی اے کی آفیشل سائٹ پر دستیاب تفصیلات کے مطابق اسی عرصے کے دوران فعال موبائل سمز کی تعداد 194 ملین تک پہنچ گئی۔

براڈ بینڈ صارفین کی تعداد 124 ملین تک پہنچ گئی جبکہ براڈ بینڈ کی رسائی 56.00 فیصد ریکارڈ کی گئی۔