Friday, 26 April 2024, 01:02:52 am
چلاس،شاہراہ قراقرم پرٹریفک حادثے میں 21 افراد جاں بحق
February 07, 2023

کوہستان میں شتیال کے علاقے میں سڑک کے ایک حادثے میں21مسافر جاں بحق اور تیرہ زخمی ہوگئے ہیں۔حادثہ شاہراہ قراقرم پر راولپنڈی سے غذر جانے والی بس اور ایک کار کے درمیان تصادم کے باعث پیش آیا۔دیامر کے ڈپٹی کمشنر نے اٹھارہ مسافروں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔ریسکیو 1122 کا عملہ میتوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کررہا ہے۔

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے گلگت بلتستان کے شہر چلاس میں المناک بس حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے بلندی درجات کیلئے دعا کی۔وزیراعظم نے زخمیوں کو تمام دستیاب طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔