Friday, 29 March 2024, 07:30:37 pm
وزیراعلیٰ بلوچستان کی دہشتگردوں اور سہولت کاروں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت
February 07, 2023

بلوچستان کے وزیراعلیٰ میرعبدالقدوس بزنجونے صوبے میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔وہ کوئٹہ میں صوبائی اپیکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں عوام کے جان ومال کی حفاظت اورصوبے سے دہشت گردی ختم کرنے کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے۔انسپکٹرجنرل پولیس نے اجلاس کوملک مخالف عناصر کے خلاف کی گئی کارروائی کے بارے میں آگاہ کیا۔وزیراعلیٰ نے اپیکس کمیٹی میں کئے گئے تمام فیصلوں پرعملدرآمدیقینی بنانے کی ہدایت کی۔