Friday, 29 March 2024, 06:05:18 pm
پاکستان نے ترسیلی لائنوں کیلئے استعمال ہونیوالی تار بنانے کی صلاحیت حاصل کر لی ہے، وزیرتوانائی
June 07, 2023

توانائی کےوزیر خرم دستگیر نے آج ضلع جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں ایک سو بتیس کےوی کے گرڈ سٹیشن کا افتتاح کیا۔

 انہوں نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چالیس کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے اس گرڈ سٹیشن سے علاقے میں بجلی کی فراہمی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

 انہوں نے کہا کہ حکومت بجلی کی پیداوار اور ترسیلی لائن کے منصوبوں پر کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترسیلی لائن کے حال ہی میں مکمل  کئے گئے منصوبوں میں پاکستان ایران سرحد منصوبہ اور تھر مٹیاری منصوبہ شامل ہے۔

خرم دستگیر نے کہا کہ تھر میں مقامی کوئلہ سستی بجلی پیدا کرنے کے لئے استعمال کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ترسیلی لائنو ں کےلئے استعمال ہونے والی تاروں کی تیاری کی صلاحیت بھی حاصل کرلی ہے۔

 وزیر توانائی نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں ترقی کے کے اس عمل کو آگے بڑھایا جائے گا۔