Saturday, 23 September 2023, 02:32:21 am
پاکستان حج مشن کی جانب سے عازمین کوصحت بخش کھانےکی فراہمی
June 07, 2023

 

پاکستان کا حج مشن عازمین حج کو صحت بخش غذا کی فراہمی کےلئے خصوصی اقدامات کررہا ہے۔

 ریڈیو پاکستان کے نمائندے جاوید اقبال نے مکہ مکرمہ سے اطلاع دی ہے کہ کھانے کا معیار یقینی بنانے کےلئے دو کیٹرنگ کمپنیوں کو معیاری کھانا فراہم کرنے میں کوتاہی اور کھانے کے معیار کو برقرار رکھنے میں لاپرواہی پر چار ہزار ریال جرمانہ کیا گیا۔

 مکہ کے چیف فوڈ آفیسر فاروق حیدر نے بتایا کہ حج کے سفر کے دوران عازمین حج کے اطمینان اور صحت کو ترجیح دیتے ہوئے کھانے کے معیار کے لئے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔