Sunday, 21 July 2024, 09:27:28 pm
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز:پاکستان نے بھارت کو اڑسٹھ رنز سے ہرادیا
July 07, 2024

رات برمنگھم کے ایجسٹن سٹیڈیم میں ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز دو ہزار چوبیس کے ایک ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے بھارت کو اڑسٹھ رنز سے ہرادیا۔پاکستان نے چار وکٹوں کے نقصان پر دو سوتینتالیس رنز بنائے۔بھارت کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 175رنز بنا سکی۔پاکستان چیمپئن شپ میں شامل چھ ٹیموں کے مقابلوں میں پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔ اس سے پہلے پاکستان نے آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کو شکست دی تھی۔