Friday, 21 June 2024, 12:11:31 am
وزیرخزانہ کاخسارے میں چلنےوالےاداروں کی نجکاری کاعمل تیزکرنے پرزور
September 07, 2023

خزانے کی وزیر شمشاد اختر نے ملک میں استعداد کار،پیداوار اور مجموعی محاصل بڑھانے کےلئے خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

 انہوں نے ان تاثرات کا اظہار اسلام آباد میں نجکاری کے بارے میں کابینہ کمیٹی کےافتتاحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

 نجکاری کے بارے میں کابینہ کمیٹی نے پی آئی اے کی نجکاری اور تشکیل نو کے بارے میں رکاوٹیں دور کرنے کےلئے ایک تکنیکی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا اور ہوا بازی کی وزارت کو ہدایت کی کہ وہ مقررہ وقت میں ایک تفصیلی لائحہ عمل پیش کرنےکےلئے نجکاری کمیشن کے ساتھ مل کر کام کرے۔

 کابینہ کمیٹی نے توانائی کے نگران وزیر کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی جو ڈسکوز کی انتظامیہ میں نجی شعبے کی شراکت سے متعلق نظام الاوقات کے ساتھ ایک قابل عمل منصوبہ پیش کرے گی۔