Friday, 29 March 2024, 12:33:42 pm
کوہستان بالا: مسافر بس گہری کھائی میں جاگری،25مسافرجاں بحق،25زخمی
February 08, 2023

رات کوہستان بالامیں ایک مسافربس کے گہری کھائی میں گرنے سے کم ازکم پچیس مسافر جاںبحق اورپندرہ زخمی ہوگئے۔کوہستان پولیس کے مطابق بس شاہراہ قراقرم کے راستے غذرسے راولپنڈی آرہی تھی۔پولیس کاکہناہے کہ گہری کھائی سے پچیس مسافروں کی میتیں نکال لی گئی ہیں۔صدرڈاکٹرعارف علوی اوروزیراعظم محمد شہبازشریف نے گلگت بلتستان کے علاقے چلاس میں افسوسناک بس حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔انہوں نے سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے بلندی درجات کیلئے دعا کی۔وزیراعظم نے زخمیوں کو تمام دستیاب طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔