Sunday, 21 July 2024, 09:45:37 pm
ایران کے نومنتخب صدر اگلے ماہ حلف اٹھائیں گے
July 08, 2024

ایران کے نومنتخب صدر مسعود پیز شیکاں اگلے ماہ پارلیمنٹ میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

ایران کے سرکاری خبررساں ادارے ارنا کے مطابق صدر کی تقریب حلف برداری اگست میں ہوگی۔صدر پندرہ روز کے اندر پارلیمنٹ سے اپنے مجوزہ وزراء کیلئے اعتماد کا ووٹ حاصل کر یں گے۔