Sunday, 21 July 2024, 08:35:41 pm
کراچی، حریت کانفرنس کے کنوینر غلام محمد صفی کی قیادت میں ریلی
July 08, 2024

 کراچی میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنونیر غلام محمد صفی کی قیادت میں شہید برھان مظفر وانی کے یوم شہادت کے موقعہ پر ایک ریلی نکالی گئی۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ریلی میں پاکستان کی سیاسی،مذہبی اور سماجی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔

 ریلی میں کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے رہنماء ایڈوکیٹ پرویز احمد، اعجاز رحمانی،راجہ خادم حسین اور امتیاز وانی بھی شامل تھے۔ ریلی کے شرکاء نے کراچی آرٹس کونسل سے پریس کلب تک مارچ بھی کیا۔

 اس موقع پر جموں وکشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادی کے نعرے بھی لگائے گئے۔ ریلی کے شرکاء نے برہان مظفر وانی کی تصاویر والے بینرز اٹھارکھے تھے ۔