Sunday, 21 July 2024, 09:20:11 pm
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز:پاکستان نے انگلینڈ کو اناسی رنز سے ہرادیا
July 08, 2024

رات برمنگھم کے ایجیسٹن سٹیڈیم میں ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز دو ہزار چوبیس کے ایک ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو اناسی رنز سے ہرادیا۔

انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ پاکستان نے انگلینڈ کو 195رنز کا ہدف دیا۔جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 117رنز بنا سکی۔ پاکستان کی ٹیم آسٹریلیا بھارت ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کو شکست دینے کے بعد اب آٹھ پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔