ممتاز فلمی اداکار سلطان راہی کی 27 ویں برسی پیرکے روز منائی گئی۔سلطان راہی نے انیس سو انسٹھ میں اپنے فلمی کیریئر کا آغاز فلم باغی میں ایک مہمان اداکار کی حیثیت سے کیا۔انیس سو اناسی میں فلم مولا جٹ کی ریلیز کے بعد وہ شہرت کی بلندیوں تک پہنچے۔اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے آٹھ سو سے زائد پنجابی اور اردو فلموں میں کام کیا اور سب سے زیادہ فلموں میں کام کرنے والے اداکار کے طور پر ان کا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج ہے۔سلطان راہی کو انیس سو چھیانوے میں آج کے دن گوجرانوالہ میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔