Saturday, 20 April 2024, 08:32:21 am
پاکستان کاآئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدہ چندروزمیں طے پاجائے گا،اسحاق ڈار
March 09, 2023

 وزیر خزانہ اسحاق  ڈار نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان کا آئندہ چند روز میں بین الاقوامی مالیاتی ادارے کے ساتھ سٹاف لیول معاہدہ طے پا جائے گا۔

 وہ آج اسلام آباد میں سرکاری فنڈز کے بہتر استعمال کے ذریعے معاشی استحکام کی بحالی کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔

 وزیر خزانہ نے کہا کہ ماضی میں صر ف مسلم لیگ نون کی حکومت نے آئی ایم ایف پروگرام کامیابی سے مکمل کیا تھا۔

 انہوں نے کہا کہ مالی سال 24-2023 کے بجٹ کی تیاری کا عمل جلد شروع ہوجائے گا۔

  اسحاق  ڈار نے کہا کہ موجودہ معاشی صورتحال کی وجہ سے درپیش چیلنجز کے باوجود آئندہ بجٹ ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کی طرف ایک قدم ہوگا۔

 انہوں نے شرکا پر زور دیا کہ وہ معاشی چیلنجز پر فعال طور پر غور کریں اور معیشت کی بحالی کےلئے پالیسی سفارشات اورحل پیش کریں۔