Sunday, 21 July 2024, 10:21:24 pm
آذربائیجان کے صدر جمعرات سے پاکستان کا دو روزہ سرکاری دورہ کرینگے
July 09, 2024

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر آذربائیجان کے صدر الہام علیوف جمعرات سے پاکستان کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔

دورے کے دوران وہ صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقاتیں کریں گے۔

دونوں فریق دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے باہمی دلچسپی کے شعبوں پر وسیع پیمانے پر بات چیت کریں گے۔

دورے کے دوران کئی معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہونے کی امید ہے۔

آذری صدر کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعاون اور قیادت کی سطح پر بات چیت کی عکاسی کرتا ہے۔