Sunday, 21 July 2024, 09:28:28 pm
بھارت کا اقتصادی مرکز ممبئی شدید بارشوں کے باعث زیرآب آگیا
July 09, 2024

بھارت کا اقتصادی مرکز ممبئی شدید بارشوںکے باعث زیرآب آگیا جس سے سڑکیں ریلوے لائنز ڈوب گئیں۔پروازیں معطل ہوگئیں اور سکولوں اور کالجوں کومجبورا بند کرنا پڑا۔

گرمی کی شدید لہر کے بعد بھارت اب مون سون کے طوفانوں کا سامنا کررہا ہے اور شدید بارشیں ملک بھر میں سیلاب کا باعث بن رہی ہیں۔