Sunday, 21 July 2024, 09:14:22 pm
صدرکا سوشل میڈیا کو معاشرے کی بہتری کیلئے استعمال کرنے پر زور
July 09, 2024

صدرآصف علی زرداری نے سوشل میڈیا کو معاشرے کی بہتری کیلئے استعمال کرنے پر زور دیا ہے۔

انہوں نے آج (منگل)لاہور میں وارث میر میموریل سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے عصر حاضر میں سوشل میڈیا کی وجہ سے درپیش چیلنجز پر روشنی ڈالی۔

صدر نے کہا ہے کہ حکومت آزادی صحافت پر پختہ یقین رکھتی ہے اور اس کی آزادی یقینی بنانے کیلئے ہرممکن کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرحوم صحافی پروفیسر وارث میر جمہوریت کے علمبردار تھے اور ان کی صحافتی خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔