Thursday, 13 June 2024, 04:38:29 pm
اورکزئی میں تین روزہ جشن بہاراں فیسٹول اختتام پذیر
June 10, 2024

فرنٹیئر کور نارتھ، ضلعی انتظامیہ اور خیبرپختونخواہ کلچر اینڈ سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے تعاون سے منعقدہ تین روزہ سپرلے میلہ۔

اورکزئی میں علاقائی اور قومی کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوئے۔ان میں کراس کنٹری بائیک اینڈ جیپ ریلی، ٹگ آف وار، کبڈی، کشتی، جمناسٹک، سٹون لفٹنگ، تیراندازی اور دیگر مقامی کھیلوں کے مقابلے شامل ہیں۔ جبکہ پیراگلائیڈرز نے بھی شاندار مظاہرہ کیا اور حاضرین سے خوب داد وصول کی۔

اورکزئی سپرلے میلہ میں اونٹوں اور گھوڑوں کے خوبصورت رقص بھی شامل تھے۔ فیسٹول کے مہمان خصوصی انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور نارتھ تھے۔ انہوں نے سپرلے میلہ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

اورکزئی سپرلے میلہ کو دیکھنے کے لئے علاقہ مشران، سکول، کالج اور یونیورسٹیوں کے طلبا اور طالبات سمیت بڑی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی۔