Thursday, 13 June 2024, 04:16:19 pm
غزہ: نصیرات پناہ گزین کیمپ پر حملوں میں شہداء کی تعداد دوسو چوہتر ہوگئی
June 10, 2024

غزہ میں نصیرات پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کردوسو چوہتر ہوگئی ہے۔

ایک بیان میں غزہ کی وزارت صحت نے کہا کہ حملوں میں سات سو کے قریب افراد زخمی ہوئے۔

ادھر شمالی غزہ میں اسرائیل کے ایک اور حملے میں کم سے کم چار افراد شہید ہوئے۔

گزشتہ سال سات اکتوبر سے غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں سینتیس ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور چوراسی ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔