Thursday, 13 June 2024, 02:50:33 pm
حکومت نوجوانوں کو ہنر کی تربیت فراہم کررہی ہے،رانا مشہود
June 10, 2024

وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ حکومت نوجوانوں کو ہنر کی تربیت فراہم کررہی ہے۔

آج(پیر) کو اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا حکومت باصلاحیت نوجوان نسل کیلئے بیرون ملک مواقع تلاش کرنے کیلئے بھی کام کررہی ہے۔

انہوں نے کہا ملک کی تیز رفتار ترقی کے ہدف کے حصول کیلئے پالیسیوں کا تسلسل اور استحکام ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سیاحت کے شعبے کی ترقی کیلئے بھی اقدامات کررہی ہے۔