Sunday, 21 July 2024, 09:33:06 pm
وفاقی حکومت کے پی کے تمام مسائل حل کرنے کیلئے پُرعزم ہے، رانا تنویر
June 10, 2024

صنعتوں اور پیداوار کے وزیر رانا تنویر حسین نے یقین دلایا ہے کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

انہوں نے آج (پیر) کو اسلام آباد میں خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی سے گفتگو کرتے ہوہے کہا کہ وفاقی حکومت معاشی اور امن و امان کے مسائل کے حل کے لئے خیبرپختونخوا کو ہرممکن مدد فراہم کریگی۔

گورنر نے اس موقع پر کہا کہ زراعت اور صنعت کی ترقی میں کارکردگی بہتر بنا کر عوامی مسائل حل کرنا ہوںگے۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور خیبرپحتونخوا میں زرعی اور صنعتی ترقی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔