Sunday, 21 July 2024, 09:32:38 pm
وزیراعظم کا دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ
July 10, 2024

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے جنوبی وزیرستان ضلع میں تین فوجیوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ایک پیغام میں وزیراعظم نے شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کیلئے دعا کی۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں نے ملک کو دہشتگردی سے پاک کرنے کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ دیکر جرات و بہادری کی مثال قائم کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہم دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے جنگ جاری رکھیں گے۔