Sunday, 21 July 2024, 09:13:11 pm
وزیر اعظم محمد شہبازشریف کی محرم الحرام میں امن و امان یقینی بنانے کی ہدایت
July 10, 2024

وزیراعظم شہباز شریف نے محرم الحرام کے دوران امن و امان اور سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان تعاون پر زور دیا ہے۔

آج اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں صوبوں کو جو مدد درکار ہوگی فراہم کریں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ نیکٹا جیسے ادارے صوبوں اور وفاق کو اطلاعات اور خفیہ معلومات کی بروقت فراہمی یقینی بنائیں۔

وزیر اعظم نے قومی اتحاد اور ہم آہنگی کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔