Sunday, 21 July 2024, 10:08:37 pm
وزیراعلیٰ پنجاب کا مزدوروں کو ایک ہزار224 فلیٹس بلا قیمت دینے کا اعلان
July 10, 2024

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صفائی کے عملے کے حقوق اور حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا ہے۔

آج لاہور میں محنت کشوں کے محکمے کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے صوبے میں محنت کشوں کی فلاح و بہبود کیلئے اہم فیصلوں کاا علان کیا۔

انہوں نے محنت کشوں کیلئے ٹیکسلا اور سندر لیبر کالونی میں بارہ سو چوبیس اعزازی رہائش گاہیں مختص کرنے کی بھی ہدایت کی۔

اس کے علاوہ انہوں نے انتیس ہزار مزدوروں کی اموات اور شادی کی رکی ہوئی چھ ارب کی گرانٹس کے مسئلے کے حل کی بھی ہدایت کی۔

اس کے ساتھ خواتین مزدوروں کیلئے شیخوپورہ کے گارمنٹس سٹی میں دو ہاسٹل کی تعمیر کی بھی منظوری دی گئی جس میں 704 خواتین ورکرز کو مفت رہائش فراہم کی جائے گی ۔