Sunday, 21 July 2024, 09:24:24 pm
وزیرخزانہ نے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں پاک مٹیاری لاہور ٹرانسمیشن کمپنی کے تعاون کو سراہا
July 10, 2024

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف پروگرام کی کامیاب تکمیل اور توانائی کے شعبے میں جاری اصلاحات کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔وہ اسلام آباد میں پاک مٹیاری لاہور ٹرانسمیشن کمپنی کی صدر اور چیف ایگزیکٹو ژانگ لی سے گفتگو کر رہے تھے۔وفاقی وزیر نے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں پاک مٹیاری لاہور ٹرانسمیشن کمپنی کے تعاون کو سراہتے ہوئے وفد کو حکومت کی جانب سے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ژانگ لی نے وفاقی وزیر سے پاکستان میں قابل تجدید توانائی اور ہائیڈروجن کی پیداوار کے ممکنہ مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔