Thursday, 13 June 2024, 03:45:49 pm
عالمی بینک کی داسوپن بجلی منصوبے کیلئے ایک ارب ڈالر اعانت کی منظوری
June 11, 2024

عالمی بینک نے داسو پن بجلی منصوبے میں معاونت اور صاف اور ارزاں توانائی پر منتقلی کے لئے پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی اضافی مالی اعانت کی منظور ی دی ہے۔

اس حوالے سے واشنگٹن میں عالمی بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا۔

بینک کے بیان کے مطابق اس مالی اعانت سے پن بجلی کے ذریعے بجلی کی فراہمی میں توسیع، مقامی آبادی کی سماجی و اقتصادی خدمات تک رسائی اور مستقبل کے پن بجلی منصوبوں کی تیاری کیلئے پانی و بجلی کے ادارے کی استعداد میں اضافہ کرنے میں مدد ملے گی۔

اضافی رقم سے بالائی کوہستان میں بالخصوص تعلیم، صحت، روزگار اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں سماجی و معاشی اقدامات میں مزید معاونت حاصل ہوگی۔