Thursday, 13 June 2024, 02:43:48 pm
عیدالاضحی:سندھ حکومت نے کھالیں زبردستی جمع کرنے پرپابندی عائدکردی
June 11, 2024

سندھ حکومت نے عید الاضحی کے دوران قربانی کے جانوروں کی کھالیں زبردستی جمع کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

کراچی میں محکمہ داخلہ کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق قربانی کی کھالیں صرف متعلقہ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کی اجازت سے جمع کی جاسکتی ہیں۔

قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے لئے کیمپ قائم کرنے اور اس مقصد کیلئے بینر آویزاں کرنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے ، صرف رجسٹر شدہ خیراتی اداروں،مدارس اور فلاحی تنظیموں کو قربانی کے جانوروں کی کھالیں جمع کرنے کی اجازت ہے۔