Thursday, 13 June 2024, 03:49:54 pm
این ایل سی کے ذریعے قازقستان سے سامان کی دبئی میں کامیاب ترسیل
June 11, 2024

نیشنل لاجسٹک کارپوریشن (این ایل سی)نے قازق کمپنیوں کے اشتراک سے سامان کی پہلی کھیپ افغانستان کے راستے کامیابی کے ساتھ قازقستان سے دبئی پہنچا دی ہے۔

یہ کھیپ دو ٹرکوں پر مشتمل تھی جس پر اکیس ٹن سامان لدا ہوا تھا۔

امکان ہے کہ رواں اور اگلے ماہ کے دوران اسی راستے سے تقریباً ساٹھ کنٹینرز بھیجے جائیں گے۔