Thursday, 13 June 2024, 03:31:37 pm
اکادمی ادبیات پاکستان کے زیر اہتمام سہ روزہ ’’قومی تقریبِ تقسیم ِاعزازات" کی افتتاحی تقریب
June 11, 2024

اکادمی ادبیات پاکستان کے زیر اہتمام سہ روزہ ’’قومی تقریبِ تقسیم ِاعزازات" کی افتتاحی تقریب 11 جون کو منعقد ہوئی۔

تقریب میں پچھلے سات سالوں میں اکادمی ادبیات پاکستان کی طرف سے ادبی انعامات وصول کرنے والے اہل قلم کوسندات اور شیلڈز پیش کی گئیں۔

تقریب کے افتتاحی اجلاس میں ’’کمال ِ فن ایوارڈز‘‘ پیش کیے گے۔ کمال فن ایوارڈ کسی بھی شاعر ادیب کو اس کی زندگی بھر کی ادبی خدمات کے اعتراف میں دیا جاتا ہے۔

افتتاحی اجلاس میں حسن ناصرجامی، وفاقی سیکرٹری قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن، مہمان خصوصی جبکہ زہرا نگاہ مہمان اعزازتھیں۔ ڈاکٹر نجیبہ عارف، صدر نشین، اکادمی ادبیات پاکستان نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ یاسمین حمید نے کلیدی خطبہ دیا۔ نظامت تصور زمان بابر نے کی۔

حسن ناصر جامی، وفاقی سیکرٹری، قومی ورثہ و ثقافت نے کہا کہ ادب و ثقافت کے حوالے سے یہ ایک شاندار اور متنوع تقریب ہے جس کے لیے اکادمی ادبیات خراجِ تحسین کی مستحق ہے جنھوں نے ملک بھر کے ادیبوں کو ایک چھت تلے جمع کیا۔ جن شاعروں اور مصنفوں کو سات سال سے کمال فن ایوارڈز کی سندات اور شیلڈز نہ ملی تھیں انہیں آج شایانِ شایان انداز سے سند اعزاز اور شیلڈز پیش کی گئیں۔