Thursday, 13 June 2024, 03:47:52 pm
قومی اسمبلی نے پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی
June 11, 2024

قومی اسمبلی نے پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن ترمیمی بل 2024 کی منظوری دیدی ہے۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ایوان میںبل پیش کرتے ہوئے کہا کہ بل کا مقصد ریڈیو پاکستان کے انتظامی بورڈ کو مزید خود مختاری دینا ہے تاکہ ادارے کے نظم و نسق اور کارکردگی کو بہتربنایا جاسکے۔ بل کے تحت وفاقی حکومت بورڈ کی سفارشات پر ریڈیو پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل کا تقرر کرے گی۔پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن بورڈ کی تشکیل میں تبدیلی کرکے انڈیپنڈنٹ ڈائریکٹرزاور پرائیویٹ ممبران کی تعداد چار سے بڑھا کر نو کردی گئی ہے جس سے انہیں بورڈ کے سرکاری ممبران کے مقابلے میں اکثریت دی گئی ہے۔