Thursday, 13 June 2024, 04:09:05 pm
نائب وزیر اعظم اسحق ڈار اردن کے شہر عمان پہنچ گئے
June 11, 2024

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار اردن کے شہر عمان پہنچ گئے ہیں جہاں وہ غزہ کیلئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فوری امداد پر ہونیوالی اعلیٰ سطح کی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

ہوائی اڈے پر اردن کے وزیر اعظم کے امور کے بارے میں وزیر ابراہیمی الجازی ،عمان کے گورنر یاسر الادوان اور عمان کے میئر Al Shawarbeh نے ان کا خیر مقدم کیا۔ کانفرنس کی میزبانی اردن، مصر اور اقوام متحدہ مشترکہ طور پر کررہے ہیں۔کانفرنس کے دوران نائب وزیر اعظم غزہ میں اسرائیل کے سنگین جرائم کے تناظر میں فلسطینی عوام کے لئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کریں گے۔