Monday, 27 May 2024, 02:50:25 am
حریت قیادت ، کارکنوں ، عام افراد کیخلاف ظالمانہ اقدامات کا مقصد کشمیریوں کو حق خودارادیت کی منزل سے روکنا ہے ، عبدالرشید منہاس
May 12, 2024

کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے کہا ہے کہ حریت قیادت ، کارکنوں اور عام افراد کے خلاف جاری ظالمانہ اقدامات کا مقصد کشمیریوں کو اپنے پیدائشی حق، حق خودارادیت کی منزل کیلئے جدوجہد سے روکنا ہے ۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مودی حکومت کشمیریوں کی جائیدادوں کو ضبط کرکے سیاسی انتقام لے رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی چاہتی ہے کہ کشمیریوں سے تمام چیزیں ہتھیالی جائیں اور انھیں اپنے ہی ملک میں اجنبی بنا کر چھوڑ دیاجائے۔انہوں نے کہاکہ بھارت طاقت سے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبانے میںناکام ہوچکا ہے۔