Sunday, 14 July 2024, 03:56:54 pm
ایف سی بلوچستان کی دیگراداروں کے ساتھ انسداد اسمگلنگ کی مشترکہ کارروائیاں
June 12, 2024

ایف سی بلوچستان شمالی نے صوبہ کے مختلف علاقوں میں اڑتیس کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ممنوعہ اشیاء کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ ضبط کی گئی اشیا میں ایرانی ڈیزل، ٹائرز،سگریٹ، کھاد ،نان کسٹم پیڈ گاڑیاں اور موبائل فون شامل ہیں۔

کارروائیاں ڈیرہ اللہ یار، بارکھان، پشین، چمن، نوشکی اور مستونگ کے مختلف علاقوں میںکی گئیں۔سمگلرز یہ اشیا ٹرکوں، مسافر بسوں اور خفیہ راستوں کے ذریعے اسمگل کرنے کی کوشش کررہے تھے۔