Sunday, 21 July 2024, 09:10:25 pm
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بھارت کا امریکا کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ
June 12, 2024

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 25 ویں میچ میں بھارت نے امریکا کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

نیویارک میں کھیلے جارہے گروپ اے کے میچ میں بھارت کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر امریکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

بھارت اور امریکا ایونٹ میں اپنا تیسرا میچ کھیل رہے ہیں، دونوں کو اپنے 2،2 میچز میں کامیابی ملی تھی۔