Sunday, 14 July 2024, 04:27:58 pm
سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں ایک سو اکیاسی دہشت گردہلاک
June 12, 2024

سکیورٹی فورسز نے یکم اپریل سے رواں ماہ کی دس تاریخ تک سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے مختلف حصوں میں سات ہزار سے زائد کارروائیوں میں ایک سو اکیاسی دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے۔

یہ دہشت گرد سرحد پار سے در اندازی کے دوران مار ے گئے۔سکیورٹی فورسز کے بروقت جوابی ردعمل سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا گیا۔

ادھر باجوڑ،دیر اور چترال میں خفیہ معلومات کی وجہ سے د ر اندازی کی کوششوںکو بروقت ناکام بنایا گیا۔

چینی شہریوں کو نشانہ بنانے میں ملوث ٹی ٹی پی نیٹ ورک کو بھی جیل میں ڈالا گیا۔