Tuesday, 23 April 2024, 01:09:05 pm
وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میں بچوں کو قطرے پلاکر انسداد ِ پولیو مہم کا افتتا ح کر دیا
March 13, 2023

سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے آج کراچی میں بچوں کو قطرے پلا کر انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ 33 مہینوں سے کراچی میں کوئی بھی پولیو کیس رپورٹ نہیں ہوا۔انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ پاکستان کے مستقبل کو محفوظ بنانے اور اس بیماری سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں۔ریڈیو پاکستان کے کراچی کے نمائندے الطاف پیرزادو نے بتایا ہے کہ مہم کے دوران صوبے کے 16 اضلاع میں پانچ سال تک کی عمر کے 56 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔