Tuesday, 23 April 2024, 02:37:17 pm
پنجاب اسمبلی کے انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل جاری
March 13, 2023

پنجاب اسمبلی کے انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل جاری ہے اور امیدوار ریٹرننگ افسروں کے پاس اپنے کاغذات نامزدگی کل تک جمع کراسکتے ہیں۔نامز د امیدواروں کے نام بدھ کو شائع ہوں گے اورکاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل رواں ماہ کی بائیس تاریخ تک جاری رہے گا۔امیدوار اگلے مہینے کی پانچ تاریخ تک اپنے کاغذات واپس لے سکتے ہیں اور اسی روز امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔اگلے ماہ کی چھ تاریخ کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ ہوںگے جبکہ پولنگ اگلے ماہ کی تیس تاریخ کو ہوگی۔