Friday, 29 March 2024, 07:51:07 pm
سندھ حکومت نے صوبے میں فی چالیس کلو گرام گندم کی قیمت چار ہزار روپے مقرر کر دی
March 13, 2023

سندھ حکومت نے عالمی بینک کے تعاون سے صوبے میں فی چالیس کلو گرام گندم کی قیمت چار ہزار روپے مقرر کی ہے۔

یہ بات سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے عالمی بینک کے اعلیٰ سطح کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی جس نے ڈائریکٹر جنوبی ایشیاء جان اے رومے کی سربراہی میں آج کراچی میں اُن سے ملاقات کی۔سید مراد علی شاہ نے وفد کو بتایا کہ عالمی بینک کے تعاون سے زرعی شعبے کی بحالی کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں جبکہ گندم کے بیج کیلئے مالی اعانت کاشتکاروں کو فراہم کی گئی ہے۔اِس موقع پر عالمی بینک کے وفد نے سیلاب زدہ علاقوں میں تعمیرنو کا عمل شروع کرنے اور سندھ میں زرعی شعبے کی بحالی پر زور دیا۔وفد کا کہنا تھا کہ سیلاب کے باعث پاکستان میں84 لاکھ سے 91 لاکھ تک مزید لوگ غربت کا شکار ہو سکتے ہیں۔ملاقات کے دوران عالمی بینک کے تعاون سے جاری مختلف منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔