Saturday, 20 April 2024, 04:20:22 pm
وزیرخزانہ کا آزاد کشمیر سمیت تمام علاقوں کی ترقی کیلئے وفاقی حکومت کے عزم کا اظہار
May 13, 2023

آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم چودھری انوار الحق نے آج اسلام آباد میں وزیرخزانہ اسحق ڈار سے ملاقات کی۔

آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم نے وزیرخزانہ کو علاقے میں ترقیاتی سکیموں اور منصوبوں اور انکی مالی اعانت سے آگاہ کیا۔وزیرخزانہ نے آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم کا خیر مقدم کیا اور آزاد جموں وکشمیر سمیت تمام علاقوں کی ترقی کیلئے وفاقی حکومت کے عزم کا اظہار کیا۔انہوں نے وفاقی حکومت کی جانب سے آزاد جموں وکشمیر کی حکومت کو اقتصادی خوشحالی اور ترقی کی کوششوں میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔