Monday, 27 May 2024, 02:10:43 am
مصر کے محمد ذکریا نے سولہویں چیف آف نیول سٹاف عالمی سکواش چیمپئن شپ دو ہزار چوبیس جیت لی
May 13, 2024

File Photo

مصر کے محمد ذکریا نے سولہویں چیف آف نیول سٹاف عالمی سکواش چیمپئن شپ دو ہزار چوبیس جیت لی ہے۔چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب پاکستان نیوی روشن خان جہانگیر خان سکواش کمپلیکس کراچی میں منعقد ہوئی۔پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔پاکستان کے ناصر اقبال نے چیمپئن شپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔چیمپئن شپ میں مجموعی طورپر پانچ مقامی اور انیس غیر ملکی کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔جن کا تعلق مصر ہانگ کانگ ملائشیا جمہوریہ چیک جاپان جرمنی برطانیہ اور ہالینڈ سے تھا۔پاک بحریہ کے سربراہ نے چیمپئن شپ جیتنے اور دوسرے نمبر پر آنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔