Sunday, 21 July 2024, 08:25:24 pm
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہے گا
June 13, 2024

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔تاہم گلگت بلتستان کشمیر بالائی خیبر پختونخوا اسلام آباد اور بالائی پنجاب میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے او رکہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض شہروں کا درجہ حرارتاسلام آباد اورمظفرآباد 24ڈگری سینٹی گریڈ لاہور 31کراچی 30پشاور 25کوئٹہ 21گلگت 22 اور مری 20ڈگری سینٹی گریڈ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میںمحکمہ موسمیات کے مطابق سری نگر LEH ، پلوامہ اننت ناگ شوپیاںاور بارہ مولہ میںمطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے تیز ہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ جموں میں موسم گرم آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت، سرینگرپلوامہ اور شوپیاں میں سولہ ڈگری سینٹی گریڈ جموں بتیس LEH آٹھ ، اننت ناگ اور بارہ مولہ میں سترہ ڈگری سینٹی گریڈ۔