Sunday, 21 July 2024, 09:40:51 pm
کان کنی اور معدنیات کے شعبے میں ترجیحی بنیادوں پرپالیسی اقدامات
June 13, 2024

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل نے کان کنی اور معدنیات کے شعبے میں گزشتہ سا ل سے ترجیحی بنیادوں پر پالیسی اقدامات کئے ہیں جس کے دوررس نتائج برآمد ہونگے۔اس شعبہ کی اہمیت کے پیش نظر وزارت پٹرولیم کے تحت کان کنی اور معدنیات کا شعبہ قائم کیا ہے جس کے سربراہ خصوصی سیکرٹری ہونگے۔کان کنی کی انتظامیہ کی بہتری کیلئے ایک قومی پالیسی بھی تشکیل دی جارہی ہے۔