Thursday, 28 March 2024, 04:12:49 pm
گلگت بلتستان حکومت نے اراضی ریکارڈکمپیوٹرائزڈکرنے کے منصوبے کی منظوری دیدی
November 13, 2022

گلگت بلتستان حکومت نے اراضی کے ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کے منصوبے اور اس مقصد کیلئے مسودہ قانون کی منظوری دی ہے۔

یہ منظوری چیف سیکرٹری محی الدین وانی کی زیر صدارت گلگت میں ایک اجلاس میں دی گئی۔

اجلاس میں گلگت بلتستان کی حکومت اوربورڈ آف ریونیو پنجاب کے درمیان مفاہمت کی یادداشت کی منظوری دی گئی جس کامقصد اراضی کے ریکارڈ فوری طور پر اپ ڈیٹ اور کمپیوٹرائزڈ کرنے میں مدد دیناہے۔پنجاب حکومت گلگت بلتستا ن کے عہدیداروں کو ٹیکنیکل تعاون، دوروں کا تبادلہ اور تربیت فراہم کرے گی۔