Friday, 19 April 2024, 08:04:47 pm
پنجاب بھر میں پنجابی ثقافت کا دن
March 14, 2023

آج(منگل) پنجاب بھر میں پنجابی ثقافت کا دن منایا گیا۔

 اس سال پنجابی ثقافت کے دن کا لوگو عام استعمال ہونے والی اونچی ’’پگ‘‘ کی بجائے پگڑی ہے تاکہ پنجاب کے عوام کی نمائندگی یقینی بنائی جاسکے۔

اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے پنجاب ثقافت کے دن کے موقع پر لہلہاتے سرسبز کھیتوں کی سرزمین پنجاب کے عوام کو مبارکبا دی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ وفاق پاکستان کی قوس قزح کا حسن، چولستان کے صحرا، اولیا کی سرزمین ملتان، پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ، فیصل آباد کے با صلاحیت اورپوٹھوہار کے بہادرو غیور لوگوں  او ر زندہ دلان لاہور کے بغیر نامکمل ہے۔

 پنجاب کے نگران وزیرا علیٰ محسن نقوی نے آج کے دن کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پنجابی ثقافت کا عالمی سطح پر اپنا منفرد مقام ہے اور پنجاب  محبت، مہمان نوازی اور ہمدردی کی خوشبو کی دھرتی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ یہ دن منانے کا مقصد معاشرے میں محبت، بھائی چارے اور اتحاد پیدا کرنا ہے کیونکہ ثقافت کا فروغ قومی یکجہتی کےلئے بہت اہم ہے۔

نگران صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر نے اپنے الگ پیغام میں کہاکہ پنجاب کی تہذیب کا شمار دنیا کی قدیم ترین تہذیبوں میں ہوتاہے۔