Thursday, 18 April 2024, 05:02:30 pm
مسلم لیگ نون نے سپریم کورٹ کے سامنے مظاہرے کی تیاریاں مکمل کر لیں
May 14, 2023

File photo

پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی ترجمان اختیار ولی نے کہا ہے کہ پارٹی نے کل سپریم کورٹ کے سامنے بڑا مظاہرہ کرنے کیلئے اپنی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔انہوں نے پشاور میں ایک بیان میں اعلان کیا کہ مظاہرہ پرامن لیکن بھرپور ہوگا۔انہوںنے بتایا کہ مسلم لیگ ن کے کارکنوں کا قافلہ صبح آٹھ بجے پشاور موٹروے سے روانہ ہوگا جو اپنے تحفظات اور مطالبات کے بارے میں آواز بلند کرنے کے لئے سپریم کورٹ جائیگا۔