Tuesday, 19 March 2024, 02:32:24 pm
شرپسندوں نے صوبے میں 23 عمارتوں،108 گاڑیوں کو نذر آتش کیا،وزیراعلیٰ
May 14, 2023

پنجاب کے نگرا ن وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا ہے کہ شر پسندوں نے حالیہ دنوں میں صوبے بھر میں تیئس عمارتوں اور ایک سو آٹھ گاڑیوں کو نذر آتش کیا۔

انہوں نے آج لاہور میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شر پسندوں نے باقاعدہ منصوبہ بندی سے سرکاری اور فوجی تنصیبات پر حملہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ تین ہزار آٹھ سو کے قریب شر پسندوں نے جناح ہائوس لاہور پر حملہ کرکے اسے نذر آتش کیا انہوں نے کہا کہ حملے کے وقت چار سو شر پسند جناح ہائوس کے اندر جبکہ تین ہزار چارسو عمارت کے باہر موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے سیف سٹی پر و جیکٹ کے کیمرے بھی تباہ کردیے۔ محسن نقوی نے بتایا کہ شر پسند عناصر کی کارروائیوں سے صرف نو مئی کو چھ ارب روپے کا نقصان ہوا۔ انہوں نے کہا کہ میانوالیBase پر حملے میں ملوث شر پسند، مسلح تھے اور وہ Base میں موجود جہازوں کو جلانا چاہتے تھے۔