Monday, 27 May 2024, 02:01:43 am
غزہ، اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں مزید 57فلسطینی شہید،82زخمی
May 14, 2024

غزہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران قابض اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں کم از کم ستاون فلسطینی شہید اور بیاسی زخمی ہوگئے۔غزہ کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ سال سات اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد پینتیس ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔